آئی ٹی ماہرین کو عصری ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے گورنر کا مشورہ
حیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے نوجوان آئی ٹی پروفیشنل، پالیسی سازوں اور آئی ٹی سے وابستہ اداروں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹکنالوجیز کو اختیارکرتے ہوئے ہندوستان کو دنیا میں عصری ٹکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کریں۔ گورنر نے کہا کہ مثنوی ذہانت ، مشین لرننگ ، روبوٹیکس، بلاک چین ٹکنالوجیز اور ڈیجیٹل ٹکنالوجیز دنیا میں تیزی سے ابھر رہی ہے اور عالمی معیشت کے ارتقاء میں ان کا اہم رول ہوگا ۔ ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہندوستان کو نئی ٹکنالوجیز کے لیڈر کے طور پر تیار کیا جائے ۔ گورنر سوندرا راجن انٹرنیٹ ڈے کے موقع پر گلوبل ایگنٹ 2021 ء سے خطاب کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ٹکنالوجی کو ہر سطح پر استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی تک دسترس اور اس کے استعمال کی استطاعت میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہئے ۔ گورنر نے سماج کے کمزور طبقات کو ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ملک کی ترقی میں ٹکنالوجی پر مبنی اختراعی نظام اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ ملینیم انفوٹیک آرگنائزیشن نے اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا تھا ۔ ر
