نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا تعمیراتی کام شروع

   

نئی دہلی : نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا تعمیراتی کام جمعہ کو شروع ہوگیا ۔ حکومت کے پرجوش سنٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پلان کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد زائد از ایک ماہ قبل رکھا تھا ۔ نئی پارلیمانی عمارت کی شکل مثلث نما ہوگی اور توقع ہے اس کی تکمیل 2022 ء میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوگی ۔ بلڈنگ کے مقام پر کھدوائی کا کام شروع ہوچکا ہے جہاں بڑی تعداد میں مزدوروں کو مشغول کیا گیا ہے ۔ نئی عمارت کی تعمیر ٹاٹا پراجکٹس لمیٹیڈ نے ذمہ لی ہے ۔ اس پراجکٹ کی تخمینی لاگت 971کروڑ روپئے ہے۔نیا ڈھانچہ موجودہ پارلیمنٹ کے روبرو قائم ہوگا ۔ موجودہ پارلیمان کی تعمیر تقریباً 94 سال قبل ہوئی تھی ۔