نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا 10 ڈسمبر کو سنگ بنیاد

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کیلئے 10 ڈسمبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے اور تعمیر 2022ء تک 971 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت پر مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے مجوزہ نئی عمارت کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے موجودہ مندر کے 100 سال پورے ہورہے ہیں، ہمارے ملک کے عوام کیلئے فخر کی بات ہے کہ نئی عمارت کی تعمیر ہم خود کریں گے جو آتما نربھر بھارت کی زبردست مثال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت میں ملک کی ثقافتی تکثیریت کی عکاسی ہوگی۔ امید ہے کہ آزادی کے 75 ویں سال یعنی 2022 ء میں پارلیمنٹ کا سیشن نئی بلڈنگ میں منعقد کیا جائے گا۔