نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئ کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں تاریخی عصا ‘سینگول’ نصب کیا جائے گا۔ یہ سینگول انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو نیشنل میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرکے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے اہم تاریخی پروگرام کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سینگول تمل ناڈو سے آئے دانشوروں کی جانب سے وزیر اعظم مودی کوپیش کیا جائے گا۔ پھر اسی دن نئی پارلیمنٹ میں نصب کیا جائے گا۔