نئی پارلیمنٹ کی آرٹ گیلری میں نصب اکھنڈ بھارت کی تختی پر تنازعہ

   

ہندوستان کی نیت ٹھیک نہیں : نیپال
نئی دہلی : نئی پارلیمنٹ کی آرٹ گیلری میں نصب اکھنڈ بھارت میورل آرٹ تنازعات میں گھرا ہوا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی دیواروں پر اکھنڈ بھارت کی تختی نے نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر احتجاج بھی کیا ہے ۔ پڑوسی ملک نیپال پہلے نمبر پر ہے ۔ دیوار میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ دکھایا گیا ہے جس پرقدیم ہندوستانی سلطنتوں کے نام کندہ ہے ۔ سب سے پہلے پارلیمانی اُمور کے وزیر پرہلاد جوشی کی تصویر ٹوئٹ کی اور لکھا قرارداد واضح ہے ۔ اب نیپال کے سابق وزیراعظم ، نیپال سوشلسٹ پارٹی کے رہنما بابو رام بھٹا رائی نے اس پر سوال اٹھائے ہیں ۔ بابو رام بھٹارائی نے ایک ٹوئٹ میں خبردار کیا ہے کہ یہ دیواری فن ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان غیر ضروری اور نقصان دہ تنازعات کو بڑھاسکتا ہے ۔