نئی دہلی: نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں اتوار کو پہلی بار قومی پرچم لہرایا گیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے صحن میں پرچم کشائی کی۔ قومی ترانے کے بعد دونوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس دوران تمام مرکزی وزراء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری موجود تھے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شرکت نہیں کی کیونکہ وہ پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد میں تھے۔