نئی پارٹی کے قیام کے مسئلہ پر شرمیلا کی راج شیکھرریڈی کے حامیوں سے مشاورت

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کرنے کا حال ہی میں اشارہ دینے والی متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا جنہوں نے تلنگانہ میں علاقائی جماعت کے آغاز کے سلسلہ پیشرفت کی نشاندہی کی تھی،تلنگانہ کے ضلع واری اجلاس کے حصہ کے طورپر آج ایک اور ضلع کا احاطہ کیا ہے ۔انہوں نے بدھ کو ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے ان کے والد کے حامیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس خصوص میں تبادلہ خیال کیا۔ان کی نئی جماعت کے آغاز کے اشارہ کے بعد ریاست کی سیاست میں نئی ہلچل محسوس کی جارہی ہے ۔شرمیلا نے اس تلگو ریاست میں اپنے والد آنجہانی راج شیکھرریڈی کے راجنا راجیم(راج شیکھرریڈی کی حکمرانی)کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے مشاورت کا دور شروع کیاہے ۔آج اسی کے حصہ کے طورپر انہوں نے تبادلہ خیال کیا۔