نئی دہلی:زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے درمیان بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ سے زرعی قوانین کے تعلق سے بنائی گئی کمیٹی کو ختم کرکے ایک نئی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ کئی کسان تنظیمیں کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ہی انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین حکومت لے کر آئی ہے تو وہی واپس بھی لے گی، اور اس سلسلے میں صرف حکومت سے ہی بات چیت ہوگی۔