نئی کورونا ’ویکسین 90 فیصد موثر‘

   

واشنگٹن: دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مل کر ایک ویکسین تیار کی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 90 فیصد تک موثر ہے۔ اس ویکسین کا تیسرا تجرباتی مرحلہ فی الحال جاری ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کمپنیوں نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے اثرات پہلی خوراک کے 28 اور دوسری خوراک کے سات دن بعد دیکھے گئے ہیںفائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کے تیسرے مرحلے کے نتیجوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیانہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مہیا کرنے اور اس عالمی وبا کو ختم کرنے کے قریب ہیںدنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہاسپٹلس میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز بھی بھر گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔