نئی گاڑیوں کی خریداری پر روڈ سیفٹی ٹیکس کی وصولی

   

Ferty9 Clinic

مال بردار گاڑیوں کیلئے لائف ٹیکس، سہ ماہی ٹیکس سے استثنیٰ

حیدرآباد۔3۔جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئی گاڑیوں کی خریدی پر اب ’روڈ سیفٹی سیس ‘ ادا کرنا ہوگا۔ حکومت تلنگانہ نے ریاستی موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کے ذریعہ ریاست میں خریدی جانے والی نئی گاڑیوں سے ’روڈ سیفٹی سیس ‘ وصول کرنے کافیصلہ کیاہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق ریاست میں نئی موٹر سیکل کی خریدی پر 2000 روپئے بطور روڈ سیفٹی سیس ادا کرنا ہوگا جبکہ نئی کار کی خریدی پر ریاستی حکومت 5000 روپئے ’روڈ سیفٹی سیس ‘ وصول کرے گی اسی طرح اگر کوئی ہیوی کمرشیل گاڑی خریدی جاتی ہے تو حکومت تلنگانہ کو 10 ہزار روپئے ’روڈ سیفٹی ‘ کے نام پر اداکرنے ہوں گے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پونم پربھاکر نے تلنگانہ کی اس نئی پالیسی کے سلسلہ میں ایوان کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ کی جانب سے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے سلسلہ میں جاری کئے جانے والے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کے ذریعہ ’حادثات سے پاک‘ سڑکیں بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت تلنگانہ نے ریاست میں موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کے ذریعہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر ’روڈ سیفٹی سیس ‘ وصول کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ہر سال ایک ماہ طویل ’روڈ سیفٹی مہینہ ‘ منانے کے اقدامات کا تذکرہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب مال بردار گاڑیوں پر 7.5 فیصد لائف ٹیکس وصول کیا جائے گا اور ان گاڑیوں کو سہ ماہی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جاچکا ہے۔ تلنگانہ میں نئی گاڑی کے خریدارو ں کو اب محفوظ سڑک کے نام پر ریاستی حکومت کو سیس ادا کرنا ہوگا جو کہ رجسٹریشن کے دوران وصول کیا جائے گا۔3