واشنگٹن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے منگل کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے نئے سربراہ عامر محمد عبدالرحمان المولی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اکتوبر میں امریکی کمانڈوز کی ایک کارروائی میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد المولی کو اس دہشت گرد گروہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حکام اعتراف کرتے ہیں کہ وہ المولی سے متعلق زیادہ معلومات کے حامل نہیں ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ المولی ماضی میں عراق میں القاعدہ کیلئے کام کر چکا ہے۔ پومپیو کے مطابق المولی ایزدی اقلیت کے خلاف تشدد کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکہ نے امریکہ نے پہلے ہی المولی کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر کی مقرر کر رکھی ہے۔