نئے اسٹریٹجک ہتھیار جلد تیار کریں گے :کم

   

سول، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ پیونگ یانگ کے تئیں اپنی دشمن پالیسی کو ترک نہیں کرتا تب تک وہ اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر کم نے چہارشنبہ کے روز کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ شمالی کوریا کے رہنما نے مستقبل قریب میں نئے اسٹریٹجک ہتھیار نظام تیار کرنے کی بات کہی ہے ۔جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یونھاپ نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سي این اے کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر کم نے اپنے خطاب میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کو جاری رکھنے کی بات کہی ہے ۔