نئے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اچھے سیاست داں

   

نئی دہلی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو میعاد سے راجستھان سے منتخبہ ایم پی اوم برلا کو نئے اسپیکر لوک سبھا کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جبکہ یہ عہدہ عام طور پر سینئر قائدین کو ہی دیا جاتا ہے۔ این ڈی اے کی جانب سے اوم برلا کی اچانک اور حیران کن نامزدگی نے سب کو چونکادیا۔ ان کا نام دراصل وزیراعظم نریندر مودی نے تجویز کیا تھا۔ 56 سالہ قائد سمجھا جاتا ہے کہ نریندر مودی اور امیت شاہ کے قریبی اور پسندیدہ آدمی تصور کئے جاتے ہیں۔ برلا کو اپوزیشن پارٹیوں جیسے وائی ایس آر کانگریس اور بیجو جنتادل کی بھی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے اپنا ابتدائی سفر ایک اسٹوڈنٹ لیڈر کی حیثیت سے شروع کیا اور پھر تین مرتبہ 2003 ، 2008 اور 2013ء میں راجستھان اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 2019ء میں پہلی مرتبہ راجستھان کے کولہ بنڈی لوک سبھا حلقہ سے انتخاب جیتے تھے۔ لیکن دوسری مرتبہ وہ مالیہ انتخابات میں اپنی کانگریس حریف رام نارائن مینا کو ڈھائی لاکھ ووٹوں سے شکست دی۔ ایک باضمیر پارلیمان کی حیثیت سے برلا نے 16 ویں لوک سبھا میں 871 سوالات اٹھائے، 163 مباحثوں میں حصہ لیا اور چھ خانگی بلز کو لوک سبھا میں پیش کیا تھا اور ان کی حاضری کا ا وسط 86 فیصد تھا۔ 1991ء سے 2003ء وہ پہلے بی جے پی یووا مورچہ کے اہم عہدہ پر یعنی ریاستی صدر اور قومی سطح پر نائب صدر کے عہدے پر فائض تھے۔