حیدرآباد 14ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں آج نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا ۔ آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی عبوری اسپیکر اکبر اویسی نے نئے ارکان کی حلف برداری کی اعلان کیا۔ وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، اتم کمار ریڈی کے علاوہ کے ٹی راما راؤ ، کڈیم سری ہری، پی کوشک ریڈی ، پی راجیشور ریڈی اور ٹی پدما راؤ نے حلف لیا ۔ نئے اسپیکر کے انتخاب کی تکمیل تک بی جے پی ارکان غیر حاضر رہے ۔ انہوں نے عبوری اسپیکر اکبر اویسی سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد بی جے پی کے 8 ارکان ایوان میں داخل ہوئے اور اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ ر