واشنگٹن : امریکی حکومت نئے افغان مہاجرین کے لیے امیگریشن ضوابط میں کچھ تبدیلی لا رہی ہے جسکا مقصد افغان مہاجرین کی امریکہ آمد کے بعد ان کی امریکہ میں آبادکاری کا کام تیز رفتاری سے کرنا ہے۔ امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یہ بات پیر کو کہی گئی تھی۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد قریب 70 ہزار افغان امریکہ پہنچے ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت 30 جولائی کے بعد امریکہ پہنچنے والے افغان شہریوں کو گرین کارڈ کے حصول کے حوالے سے کئی طرح کی مراعات دی جا رہی ہیں۔ ایسے افغان شہریوں کو فائلنگ فیس سے بھی استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان سے قریب ایسے ایک لاکھ 20 ہزار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو نکالا گیا تھا، جنہوں نے افغان جنگ میں غیرملکی فورسز یا سفارتکاروں کی معاونت کی۔