نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

   

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہیکہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سنے گی۔ انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے یہ دعویٰ کیا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن کیلئے مان گئے ہیں۔ صرف فضل الرحمٰن باقی رہ گئے ہیں۔واضح رہیکہ پاکستان تحریک اںصاف کا عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلسل یہ مطالبہ رہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل فوی صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔