نئے ایس پی نے ضلع جج سے ملاقات جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال

   

میدک۔ 13 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی وی سرینواس راؤ آئی پی ایس نے آج میدک کی معزز ضلع جج نیلمی سے کورٹ دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے جج کو پودا پیش کرتے ہوئے رسمی خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع میں جرائم کی رجسٹریشن، تحقیقات، عدالت میں مقدمات کے اندراج، ٹرائل، لوک عدالتوں کے انعقاد اور مجرموں کو سزاؤں کے نفاذ جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ معزز جج نے کہا کہ عدالت اور پولیس کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے ذریعہ مقدمات کے جلد از جلد حل کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔