حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے نئے بلدی قانون کو مسترد کردینے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ گورنر نے اِس قانون پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے جو ریمارک کیا وہ قابل ستائش ہے۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، بی جے پی کی فتح ہے اور جمہوری طاقتوں کی بھی کامیابی ہے۔ دتاتریہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ گورنر نے ریمارک کے ساتھ بل کو واپس کردیا ہے جو تاریخی ہے۔
