بنکاک: تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت چار افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن اپنی دلہن سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق 29 سالہ دولہا چترونگ سکسوک اور 44 سالہ دلہن کنچنا پچونتھوک کی شادی ہفتے کے روز شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی۔ دولہا شادی کی تقریب سے اچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آیا، اْس نے اپنی بیوی، اس کی 62 سالہ ماں اور 38 سالہ بہن کو گولی مار دی۔ گولیاں شادی میں شریک دو مہمانوں کو بھی لگیں جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ چترونگ واقعے کے وقت کافی نشے میں تھا لیکن اس کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔