نئے راشن کارڈس اور ہیلت کارڈس کی عنقریباجرائی: اتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت عنقریب نئے راشن کارڈس اور ہیلت کارڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے وعدہ کی تکمیل کرکے پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ تک کا قرض معاف کردیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کسانوں کا اجلاس منعقد کرکے رعیتو بھروسہ اسکیم پر عمل آوری پر تجاویز حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عنقریب راشن کارڈس اور ہیلت کارڈس کی اجرائی کیلئے گائیڈ لائینس طئے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے زیر التواء آبپاشی پراجکٹس آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔ کالیشورم پراجکٹ پر 93 ہزار کروڑ خرچ کئے گئے لیکن فصلوں کو سیراب نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی عہدیداروں نے کالیشورم پراجکٹ اور بیاریجس کی تعمیر میں نقائص کی نشاندہی کی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل میں سنجیدہ ہے۔ 1