حیدرآباد 19 اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے نئے راشن کارڈس حاصل کرنے والوں کو آئندہ ماہ سے باریک چاول سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راشن کارڈس کی تعداد کے لحاظ سے ضروریات کے مطابق کوٹہ مختص کیا گیا ۔ ماہ ستمبر سے نئے راشن کارڈس کو باریک چاول سربراہ کرنے کی محکمہ سیول سپلائز سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ موسم برسات کے پیش نظر جون ، جولائی اور اگست سے متعلق تین ماہ کا کوٹہ جون میں ایک ساتھ تقسیم کردیا گیا تھا ۔ فی الحال یہ مہلت ختم ہوگئی ہے ۔ ستمبر کا نیا اسٹاک تقسیم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ راشن شاپس سے متعلق ڈائنامک کی رجسٹرار (DKR) میں واضح کیا گیا ہے ۔ عادل آباد کوٹہ کی فراہمی کے لیے ضلع نظام آباد کو مختص کیا گیا ۔ ضلع میں پانچ ایم ایل ایس پوائنٹس تک چاول پہونچ جائے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک دو دن میں سپلائی شروع ہونے کا امکان ہے ۔ ریاست میں 10 سال انتظار کے بعد نئے راشن کارڈس جاری ہونے کا عمل شروع ہوا ہے ۔ ساتھ ہی موجودہ کارڈس میں ارکان خاندان کے نئے ناموں کو بھی شامل کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے آلودگی پر قابو پانے آلودگی سے پاک تھیلیاں تیار کی ہیں ۔ ان کو راشن کارڈس ہولڈرس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سفید رنگ کی اس تھیلی پر چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ، وزیر سیول سپلائز این اتم کمار ریڈی کی تصاویر کے ساتھ حکومت کی باوقار اسکیم ابھئے ہستم 6 ضمانتوں کی تفصیل درج کی گئی ہے ۔ 50 روپئے مالیت کی یہ تھیلی چاول کے ساتھ مفت تقسیم کی جائے گی ۔ 2