نئے راشن کارڈس کیلئے می سیوا مراکز پر درخواستوں کے ادخال کی سہولت

   

حیدرآباد ۔6۔فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نئے راشن کارڈس کیلئے می سیوا مراکز پر درخواستوں کے ادخال کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے می سیوا کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ راشن کارڈ کیلئے نئی درخواستیں می سیوا مراکز پر قبول کی جائیں۔ محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے احکامات جاری کئے۔ نئے راشن کارڈس کی منظوری کیلئے تلنگانہ حکومت نے پہلے ہی رہنمایانہ خطوط جاری کردیئے ہیں۔ کمشنر سیول سپلائیز کی جانب سے کمشنر می سیوا کو مکتوب روانہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کابینی سب کمیٹی نے نئے کارڈس کی اجرائی کیلئے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں۔ چیف سکریٹری نے سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیلئے پرجا پالنا سیوا کیندر میں درخواستوں کے ادخال کی سہولت فراہم کی ہے۔ کمشنر می سیوا سے درخواست کی گئی کہ نئے راشن کارڈس کی درخواستیں ریاست کے تمام می سیوا مراکز پر قبول کی جائیں تاکہ مستحق افراد کو راشن کارڈ جاری کیا جاسکے۔1