نئے راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے تیاریوں کا آغاز

   

فبروری کے اواخر میں درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ محکمہ سیول سپلائیز سرگرم

حیدرآباد : /23 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے ماہ فبروری کے اواخر سے درخواستیں وصول کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ 6 گیارنٹی کیلئے وصول کئے گئے درخواستوں کے ساتھ علحدہ طور پر بھی نئے راشن کارڈ کیلئے درخواستیں وصول کی گئی ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ می سیوا کے ذریعہ درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کیلئے نیشنل انفارمیٹک سنٹر (این آئی سی) کے ذریعہ خصوصی سافٹ ویر تیار کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں ایسے کئی خاندان ہیں جن کے پاس راشن کارڈس نہیں ہے ۔ لمبے عرصہ سے عوام نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے منتظر ہیں ۔ موجودہ راشن کارڈس میں ناموں کے اندراج اور غلطیوں کو درست کرنے اور گھر کا پتہ تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کیلئے راشن کارڈس لازمی ہونے جارہا ہے ۔ فی الحال ریاست میں 90 لاکھ سفید راشن کارڈس ہیں اور 2.86 کروڑ استفادہ کنندگان ہیں ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں تقریباً 6.5 لاکھ نئے راشن کارڈس جاری کئے گئے تھے ۔ جس سے تقریباً 20 لاکھ عوام کو فائدہ ہوا تھا ۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوام نئے راشن کارڈس جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کا حکومت سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ ریاستی وزیر سیول سپلائیز این اتم کمار ریڈی محکمہ سیول سپلائیز کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے معاملے میں عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ جس کے بعد فبروری کے اواخر سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 2
اس جھانکی کو خود حکمرانی اور جمہوریت کے تحفظ کی تحریک کے جذبہ کو دنیا تک پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے ۔ اس میں کومرم بھیم،چاکلی ایلمما جیسے جہدکاروں کے مجسمے آویزاں کیے جائیں گے ۔