نئے راشن کارڈس ہر مستحق کو فراہم کئے جائیں گے: کے ٹی آر

   

دیہی مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدامات ، ملک گیر سطح پر ترقی یافتہ 20 گاؤں میں 19 کا تلنگانہ سے تعلق

گمبھی راو پیٹ: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج اپنے حلقہ اسمبلی سرسلہ کے مستاباد منڈل کا طوفانی دورہ کرتے ہوے کروڑوں روپے لاگتی ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ زیر موصوف نے موضع وینکٹ راؤ پلی میں 33 لاکھ روپیہ کی لاگت سے تعمیر کردہ کے سی آر پرگتی کمپلیکس،موضع چیکوڈ میں سی سی کیمرے ،ڈیجیٹل کلاس رومس کے علاوہ گوڈیم میں انجمن باہمی امداد کے کمرشل مرکٹ کامپلکس کا بھی افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگراموں کو مخاطب کرتے ہوے کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی ٹی آرایس حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کروڑہا روپئے منظور کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے ، حکومت نئے پنشن اور راشن کارڈ کی اجرائی کی منظوری دے چکی ہے، آئندہ دنوں نئے آسرا پینشنس اور نئے راشن کارڈس فراہم کیے جائیں گے اور ہر مستحق شخص جو اسکا اہل ہوگااُسے مہیا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے دیہی ترقی کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے ٹھوس اقدامات کے ذریعہ ترقی کی طرف لے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راؤ نے مستاباد مستقر کے گورنمنٹ جونیئر کالج میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء￿ میں مطالعاتی مواد بھی تقسیم کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے روزگار کے متلاشی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ تین تا چار ماہ موبائیل فون بالخصوص سوشل میڈیا سے دور رہیں ، فون کا استعمال کم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ذریعہ 3 ماہ کی محنت سے تعلیم حاصل کر کے سرکاری ملازمت حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ زندگی بہت بڑی ہے، اگر سرکاری ملازمت نہ ملی تو پریشان اور فکر مندی میں مبتلا نہ ہو کیونکہ خانگی سیکٹر میں بھی ملازمت حاصل کرنے کیکئی مواقع دستیاب ہیں ۔ کے ٹی راما راو نے تلنگانہ میں انجام دیے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پر ترقی پانے والے گاوں کے نام پر 20 گاؤں کا انتخاب کیا گیا جس میں سے 19 گاؤں کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے۔ کے ٹی رما راو نے موضع چیکوڈ کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے تین کلو میٹر کا پیدل فاصلہ طے کر کے آنے والے 25 طلبہ کو شام تک سائیکل فراہم کرنے کا تیقن دیا، کے ٹی آر کے اس دورے کے موقع پر ضلع کلکٹر انوراگ جینتی ، ضلع ایس پی بی کے راہل ہیگڑے، ضلع پریشد چیئرپرسن ارونا راگھواریڈی کے علاوہ مقامی عوامی منتخب نمائندے ، ٹی آرایس قائدین موجود تھے ریاستی وزیر بلدیہ نظم نسق کے اس دور کے موقع پر مستاباد میں بعض کانگریس قائدین نے کے ٹی آر کے قافلے کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈگری کالج کی منظوری کا مطالبہ کیا جنھیں پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے کے ٹی آر کے قافلے کو آگے بڑھا دیا۔