نئے راشن کارڈ پر چار ماہ تک مفت چاول

   

حکومت کا فیصلہ : 92.40 کروڑ کا بوجھ ، اگست سے عمل آوری
حیدرآباد 31 جولائی ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ میںماہ اگست سے آئندہ چار ماہ تک نئے راشن کارڈ دہندوں کو ماہانہ 10 کیلو چاول مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریاستی وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملاکر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے غریب عوام کو فائدہ پہونچانے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔حکومت نے 3 لاکھ 9 ہزار 83 نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے ۔ ان میں اگست تا نومبر تک نئے راشن کارڈ دہندوں کو ماہانہ 10 کیلو چاول مفت سربراہ کیا جائے گا ۔ اس فیصلے سے حکومت پر ماہانہ 23.10 کروڑ اور چار ماہ میں 92.40 کروڑ روپئے کا اضافہ بوجھ عائد ہوگا ۔ اس پر ریاست میں 3 اگست سے عمل آوری ہوگی ۔ وزیر سیول سپلائز نے کہا کہ نئے راشن کارڈزس کی اجرائی طویل عرصہ سے زیر التواء تھی ۔ کابینہ کے اجلاس میں غور کے بعد پہلے موصولہ درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی ہے ۔