نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ نئے تین زرعی قوانین سے قوم کے بنیادیں کمزور ہوں گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ان قوانین پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر منڈیوں کی تعداد کم ہے تو ان میں اضافہ کیا جائے اور اگر اقل ترین ایم ایس پی قیمتوں میں خامیاں ہیں تو انہیں دور کیا جائے ، اس کے لئے پورے نظام کو تباہ نہ کیا جائے۔