نئے زرعی قوانین کے خلاف نظام آباد میں احتجاج

   

Ferty9 Clinic


نظام آباد :زرعی بلوں کے نفاذ کیخلاف آج مہیلا سنگم اور مہیلا کسانوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا گیا۔سی آئی ٹی یو ضلع سکریٹری نورجہاں ، آیدوا کی ضلع صدر سجاتا و دیگر خواتین نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر نورجہاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 55 دنوں سے دہلی میں سیاہ قانون کیخلاف کسان احتجاج کررہے ہیں اور سردی کو برداشت کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 60 سے زیادہ کسان شہید ہوئے ہیں اور خواتین اپنے خاندانوں کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں لیکن بی جے پی کی حکومت پر ابھی تک اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے حکومت کیلئے یہ ایک شرمندگی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ قانون کو نافذ کیا گیا ہے ۔ یہ قانون کسانوں کے خلاف ہے اور کارپوریٹ اداروں کے ہاتھوں کسان مالک سے مزدور بننے کے امکانات ہیں اور کسانوں کیخلاف حکومت منصوبہ بند طریقہ سے پروپگنڈہ کررہی ہے جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور بات چیت کے نام پر وقت ضائع کیا جارہا ہے فوری ان سیاہ قانون کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ احتجاجی پروگراموں میں شرکت پیدا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔