نئے سال تقریب میں فائرنگ، ایم ایل اے گرفتار

   

نئی دہلی۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھپور شہر میں نئے سال پارٹی کے جشن کے موقع پر جے ڈی یو کے سابق ایم ایل اے راجو سنگھ کو ہوا میں فائرنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ اس فائرنگ میں ایک مہمان خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔ خاطی ایم ایل اے کی پستول کو ضبط کرکے اس کو دہلی لایا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے سنگھ کے فارم ہائوز نے دو بندوقیں اور 800 سو کارتوس ضبط کئے تھے۔ زحمی خاتون کا نام ارچنا گپتا ہے جو ایک آرکٹکچر بتائی گئی ہے۔