تہران ۔ایران میں فٹبال کے کئی مشہور کھلاڑیوں کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فٹبالرزکو نئے سال کی تقریب کے دوران قوانین توڑنے پر گرفتارکیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار فٹبالرزکا تعلق ایک مشہور فٹبال کلب سے ہے، تقریب میں کچھ کھلاڑیوں نے شراب پی ہوئی تھی۔مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے سب فٹبالرزکو چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت یا صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔