نئے سال کے موقع پر امریکہ میں فائرنگ میں 11 افراد کی موت:رپورٹ

   

واشنگٹن، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نئے سال سے قبل کی شام فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے ۔مقامی میڈیا کی چہارشنبہ کی رپورٹ کے مطابق اورلینڈو کے کلب میں دو لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا گا، ٹیکساس صوبے کے لُباک میں دو، سینٹ لوئس میں چار، آیووا کے ڈیس موئنیس میں ایک اور فلاڈلفیا میں دو سے زائد لوگوں کی فائرنگ میں موت ہوئی۔یو ایس اے ٹوڈے اخبار کی رپورٹ کے مطابق گولی باری کے زیادہ تر واقعات نائٹ کلب اور شراب خانوں میں پیش آئے ۔