نئے سال کے موقع پر بکرا چوری ،پولیس ملازم معطل

   

دیس پور : اڈیشہ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نئے سال کی پارٹی کیلئے دو بکرے چراکر بکرا ذبح کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے ۔ بوالانگیر کے ایس پی کسالکر نتن دگوڑو نے اس کی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ بولانگیر ضلع کے سندھیا کیلا تھانے کے اے ایس آئی سمن ملک کو بکرا چوری کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے ، اس کی مزید تفتیش کی جائے گی ۔بکرے کے مالک سنکرتن گرو نے الزام لگایا کہ ان کے دو بکروں کو اے ایس آئی سمن ملک نے اس وقت اٹھاکر ذبح کردیا جب یہ بکرے تھانہ احاطہ میں گھاس چر رہے تھے ۔ سنکرتن گرو نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹی نے پولیس اہلکارو ں کو بکرا ذبح کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔