نئی دہلی : کورونا وبا اور پولیس کی مستعدی کے سبب دہلی میں نئے سال کے موقع پر گزشتہ برس کی بنسبت ٹریفک ضوابط کو توڑنے کے معاملے میں کم چالان کٹے ۔دہلی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر کل 221 گاڑیوں اور غیرمجاز پارکنگ کے لیے 706 چالان کٹے ۔ شراب پی کر گاڑی چلانے کے لیے پولیس نے 26 تو خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے لیے 174چالان کاٹے ۔ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر منیش کمار اگروال نے کہا کہ پریس کے ذریعہ چلائی گئی مہم اور پولیس کی اپیل کا کافی اچھا اثر رہا۔ دہلی کے شہریوں نے سڑکوں پر بہت ہی اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا۔ اس سال ٹریفک خلاف ورزی کے کم معاملے سامنے آئے ۔