نئے سال کے کیلنڈرکی رسم اجرائی

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :ـ2؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن ( ٹی ایس میسا) جوکہ ریاست تلنگانہ کے بر سر خدمت اقلیتی ملازمین سرکار و ٹیچرس کی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا ایک وفد ریاستی اعزاز ی صدر خواجہ معین الدین کے ہمراہ پولیس کمشنر مسٹر پی سائی چیتنیا سے ملاقات کی اور سال نو 2026 کے کیلنڈر کی رسم اجرائی پولیس کمشنر مسٹر پی سائی چیتنیاکے ہاتھوں چیمبر پولیس کمشنریٹ نظام آباد میں عمل میں آئی ۔اس وفد میں ضلع صدر انور رفیقی ضلع جنرل سکریٹری، محمد عارف الدین سہیل احمد ،پریس سیکرٹری سید احمد بخاری، محمد غوث محی الدین، عبد البشیر بیریندر سنگھ، محمد اقبال، محمد رفیع احمد،فاروق احمد،اسرار الزماں، نہا تبسم، سید معز احمد،امتیاز علی، افروز حسین، صوفی احسن،پاشاہ،معید فاروقی، ندیم احمد، بدر الدین،جاوید سلیم،امتیاز احمد، فیاض و دیگر عہدیداران موجود تھے۔بعدازاں ٹی ایس میسا کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس مسٹر بسوا ریڈی کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد مسٹر ایم کرن کمار، ایڈمنسٹریٹو آفیسر کلکٹر یٹ مسٹر پر شانت کمار ضلع پر یشد سی۔ای۔او مسٹر سایا گوڑ ڈپٹی سی ای او مسٹر سایننا کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔