حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر(سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کی حیثیت سے وی سی سجنار نے آج عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ بالخصوص خواتین پر مظالم کا سخت جواب دینے کیلئے اپنی منفرد شناخت رکھنے والے سجنار نے کہا کہ فرینڈ لی پولیسنگ کو اہمیت دی جائے گی اور شہر کے بھائی چارہ کو برقرار رکھنے، امن و امان اور شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد کمشنر پولیس نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک بنایئے ۔ خواتین کے تحفظ ملاوٹی اشیاء ، سائبر جرائم ، ٹریفک اور اکنامک ایفنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹیفشل انٹلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ شہر میں جرائم پر کنٹرول کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کمانڈ کنٹرول کے علاوہ بشیر باغ اور پرانی حویلی کے دفتر میں عوام کے لئے دستیاب رہیں گے ۔ شہر میں پولیس اسٹیشنوں کا دورہ عوامی مسائل سے آگہی اور پولیس کے مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بہتر پولیسنگ اور پرسکون اور پرامن ماحول گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کیلئے عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا اور شہریوں سے خواہش کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس بہترین تال میل اور ٹیم ورک میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہے ۔ انہوں نے آج صبح تقریباً 8 بجے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ویدھ پنڈتوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے پیشواہ مسلم ، ہندو ، سکھ ، عیسائی کے رہنما موجود تھے ۔ سجنار کے ہمرا ان کے افراد خاندان بھی موجود تھے اور سٹی پولیس کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے کمانڈ کنٹرول سنٹرل میں نئے کمشنر کا استقبال کیا ۔ پولیس بیانڈ کی سلامی سے سجنار نے داخلے لیا اور تمام اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے وہ اس کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے علاوہ ڈی جی پی تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر ، انٹلیجنس چیف شیودھر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ ع