حیدرآباد 27اپریل( یواین آئی ) عصری سہولیات کے ساتھ جدید طریقوں کے مطابق 28 ایکر اراضی پر تعمیر تلنگانہ کے نئے بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب30 اپریل کو ہوگی ۔ اس میں سرکاری محکمہ جات کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 26ماہ میں سکریٹریٹ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ۔ جمعہ تک مختلف محکمہ جات کے سامان کی بی آرکے آربھون سے نئے سکریٹریٹ منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔یکم مئی کو تعطیل کے سبب 2مئی سے تمام محکمہ جات نئے سکریٹریٹ میں کام شروع کردیں گے ۔