نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

محکمہ عمارات و شوارع کے 15 انجینئرس کو نگرانی کی ذمہ داری
حیدرآباد۔ نئے سکریٹریٹ کی تعمیرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تعمیرات میں اعلیٰ معیار کو برقرارر کھنے کی نگرانی اورکاموں میں تیزی کیلئے محکمہ عمارات و شوارع کے 15 انجینئرس کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نئے سکریٹریٹ کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اندرون ایک سال تعمیرات کی تکمیل کا منصوبہ ہے۔ حکومت کی جانب سے شاہ پور جی پالونجی (ایس پی ) ادارہ کو کاموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قدیم عمارت کے ملبہ کی صفائی کے بعد تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ تین دن میں کنکریٹ کے کاموں کا آغاز ہوگا۔ کنکریٹ کے کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیل پُشنگ کے کاموں کو شروع کیا جائے گا۔ نئے سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کی ایس ای، ای ای، تین ڈپٹی ای ای، 6 جے ای ایز اور 6 انجینئرس ورک انسپکٹرس نگرانی کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے معیار پر سمجھوتہ کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا گیا ہے کہ کوئی غفلت نہ برتی جائے۔ ہر دن سائیٹ پر موجود رہنے والے انجینئرس، اعلیٰ عہدیداروں کو روزانہ رپورٹس پیش کررہے ہیں۔