سونی پت /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج ہریانہ کے کاشتکاروں کی تعریف کی کہ وہ کچرے اور فصل کی باقیات سے نمٹنے کیلئے نئے طریقہ اپنا رہے ہیں ۔ وہ کسان رتنا اور ترشی رتنا ایوارڈس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں میں فصل کے کچرے کو جلانا برسوں سے فضائی آلودگی کی اہم وجہ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے حکومتیں اس کو ممنوع قرار دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی باقیات سے نمٹنے کے نئے طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ رام ناتھ کووند نے جو چوتھی زرعی قیادت چوٹی کانفرنس سے جو سونی پت کے علاقہ گناور میں ہریانہ حکومت کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی تھی خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے پلوامہ دہشت گرد حملہ کی مذمت بھی کی ۔ جس میں 40 سی آر پی ایف فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تین دن قبل ہمارے دلیر فوجیوں میں سے چند کی جانیں ایک دہشت گرد حملے میں جموں کشمیر میں ضائع ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی مذمت کرنے میں ہر ہندوستانی کے ساتھ ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کاشتکاروں کو کسان رتنا اور کریشی رتنا ایوارڈس عطا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ہریانہ کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بحیثیت مجموعی ریاستی کی ترقی بشمول تجارتی آسانیوں میں اضافہ کیا جائے اور سماجی نشانیوں جیسے بچوں کے جنسی تناسب کو بہتر بنایا جائے ۔ عصری 21 صدی کی ٹکنالوجیوں کے زرعی طریقہ کار میں استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔