نئے عزائم کے ساتھ متحد ہو کر کام کرنے کا مشورہ

   

نارائن پیٹ میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے صدر ضلع پارٹی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ 13؍اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نارائن پیٹ میں کانگریس پارٹی کو متحد کرتے ہوئے سب مل جل کر آنے والے بلدی الیکشن میں کانگریس پارٹی کو برسراقتدار لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار نو منتخبہ صدر ضلع کانگریس مسٹر شیوکمارریڈی نے سی وی آر بنگلہ میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں کانگریس پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں سی وی آر بنگلہ پہنچ کر نومنتخبہ ضلع کانگریس پارٹی نارائن پیٹ کے شیوکمارریڈی کی زبردست گلپوشی کی اور شال پیش کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام ہی میری طاقت ہے اور میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ میں دولت اور شہرت کو ٹھوکر مار کر عوام کے امنگوں کو پورا کرنے کے لئے سرگرم سیاست میں حصہ لے رہا ہوں ۔ پچھلی ناکامیوں کو بھول کر عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے دوبارہ نئے عزائم کے ساتھ کانگریس کارکنوں اور عوام کے بھروسہ پر آئندہ میونسپل انتخابات کے لئے تیاری کریں گے ۔ اس موقع پر سابق صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی مسٹر بنڈی وینو ‘ مسٹر بی آنند ‘ نرسملو ‘ چندریا ‘ گنیش ‘ محمد غوث سابق زیڈ پی کوآپشن رکن ‘ کرشنا نائک و دیگر موجود تھے ۔