نئے قوانین پر عمل آوری سے متعلق قائم کمیٹی کا نظام آباد دورہ

   

مختلف محکمہ کے عہدیداروں سے ملاقات
نظام آباد ۔ 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر کلمیشور نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئے قوانین بھارتیہ ساہتیہ بھارتیہ ناگرک سرکشا ہ اور دیگر قوانین کی عمل آوری کا مرکزی منسٹر آف ہوم افیئرز (بی بی آر ڈی) بیورو اف پولیس ریسرچ ان ڈیولپمنٹ وہ (این سی ار بی) نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(سی ڈی ٹی ائی) سنٹرل ڈیٹیکٹو ٹریننگ ا نسٹیٹیوٹ حیدرآباد کی جانب سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ (سی ڈی ٹی ائی) حیدرآباد کے ڈائریکٹر سری راج شیکھر ان آئی پی ایس ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی قیادت میں نظام آباد پہنچ کر مختلف محکمے جات کے عہدیداروں سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور ان قوانین کے بارے میں موجودہ تجسس کو دور کرنے کے لیے تفصیلی طور پر واقف کروایا اور ان سے تجاویزات بھی حاصل کی ضلع جج سنیتا سے بھی ملاقات کی ۔I ٹاؤن پولیس اسٹیشن ،ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز ، آئی ٹی کور اور پولیس اسٹیشن کے رائٹرز سے بھی بات چیت کی کمشنر رائٹ کمانڈنٹ کنٹرول آفس میں اس پر عمل آوری کے بارے میں جائزہ لیا۔ بعد ازاں پبلک پراسیکیوٹرز وکلا سے بھی ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر ڈاکٹروں سے بھی قوانین کے بارے میںتجاویزات حاصل کی۔ اس موقع پر منسٹر ہوم افیئرز کے عہدیدار سر ینواس ،راجیش کمار جا کے علاوہ نظام آباد ضلع کے اے سی پیز اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔