شملہ / نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) وزارتِ محنت کی جانب سے تسلیم شدہ بارہ بڑی مرکزی ٹریڈ یونینز (سی ٹی یو) نے مرکزی حکومت کی مبینہ کارپوریٹ حامی اور مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کا نعرہ دیا ہے ۔ ان یونینز میں بھارتیہ مزدور سنگھ ، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس ، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس ، ہند مزدور سبھا ، سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز ، آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر ، ٹریڈ یونین کوآرڈینیشن سینٹر ، سیلف ایمپلائیڈ ویمنز ایسوسی ایشن (سیوا)، آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینز ، لیبر پروگریسو فیڈریشن ، یونائیٹڈ ٹریڈ یونین کانگریس اور نیشنل فرنٹ آف انڈین ٹریڈ یونینز – دھن بادشامل ہیں۔ اراکین کی تعداد اور اثر و رسوخ کے لحاظ سے بی ایم ایس اور اِنٹک کو سب سے بڑا سمجھا جاتا ہے ۔