نئے میونسپل ایکٹ کے سلسلہ میں عوام کی رائے حاصل کرنا حکومت کا فرض

   

Ferty9 Clinic

اپوزیشن اور عوام کو اعتماد میں لینے حکومت سے بی جے پی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج اس بات کا مطالبہ کیا کہ حکومت مجوزہ نئے میونسپل ایکٹ کے سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے اقدامات کرے جس کے لیے جمعرات سے اسمبلی کا دو روزہ اجلاس طلب کیا جارہا ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئیر قائدین چنتا سانبھا مورتی ، مسٹر راجیشور راؤ اور مسٹر لائق علی نے کہا کہ 50 فیصد لوگ بلدیات میں رہتے ہیں اور جب کہ حکومت نیا بلدی قانون بنانے کی تجویز رکھتی ہے تو یہ اس کا فریضہ ہے کہ اس سلسلہ میں عوام بشمول اپوزیشن جماعتوں کی رائے حاصل کرے ۔ نئے قانون کی تفصیلات سے اپوزیشن جماعتوں ، دانشوروں ، عوامی تنظیموں اور عام لوگوں کو واقف کروانا چاہئے لیکن اس نئے قانون کو اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے سامنے پیش کرنے کے بجائے کے سی آر حکومت یکطرفہ فیصلے کررہی ہے اور آمرانہ طرز اختیار کررہی ہے ۔۔