حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں نئے قائم کردہ 8 میڈیکل کالجس کیلئے ٹیچنگ اسٹاف کے تقرر کیلئے راہموار ہوچکی ہے۔ ان میڈیکل کالجس میں 430 میڈیکل ٹیچنگ اسٹاف کا تقرر کیا جائے گا جس کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پروفیسرس، اسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیدادوں پر تقرر کیلئے آئندہ دو دنوں میں اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ نئے کالجس کیلئے عارضی عمارتوں کی تعمیر اور اساتذہ کے تقرر کے عمل کی تکمیل کے بعد ہی نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے کالجس کیلئے منظوری حاصل ہوگی۔ اس منظوری کے بعد ہی آئندہ سال نیٹ داخلہ امتحان سے قبل ملک بھر کے کالجس کی فہرست میں ان 8 نئے کالجس کا نام شامل کیا جائے گا اور ان نئے میڈیکل کالجس میں داخلوں کا آغاز ہوگا۔ A