حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے 11 وزراء کو سکریٹریٹ میں چیمبرس الاٹ کردیئے گئے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے چیمبر الاٹمنٹ کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فینانس و برقی بھٹی وکرامارکا کو سیکنڈ فلور پر تین کمرے بطور چیمبر الاٹ کئے گئے ہیں۔ وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کو 4 فلور پر تین کمرے بطور چیمبر الاٹ کئے گئے۔ وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا کو سیکنڈ فلور، وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی پانچویں فلور، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو تھرڈ فلور، وزیر مال و ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی گراؤنڈ فلور، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کو پانچویں منزل ، وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا کو چوتھی منزل، وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا کو فرسٹ فلور، وزیر زراعت تملا ناگیشور راؤ کو تھرڈ فلور اور وزیر اکسائیز و پروہبیشن جوپلی کرشنا راؤ کو چوتھی منزل پر چیمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ وزراء بہت جلد چیمبرس میں اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج اپنے چیمبر میں جائزہ لے لیا۔
