نئی دہلی:ملک کی نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح سے قبل سیاست کافی گرم ہے۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے افتتاح کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ادھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا پارلیمنٹ ہاؤس بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ کل دہلی میں جو پروگرام ہو رہا ہے وہ بیکار پروگرام ہے۔ جس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ لوگ تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پوری تاریخ بدل دیں گے۔ ہم پہلے ہی ایسا کر رہے ہیں اور پوری تاریخ کو بدلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وہیں نتیش کمار نے صدر کو افتتاح کے لیے نہ بلانے پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دیکھیں ملک میں کیا کیا ہو رہا ہے۔
