نئے پارلیمنٹ ہاوس کا افتتاح وزیر اعظم کو نہیں بلکہ صدر جمہوریہ ہند کو کرنا چاہئے: راہل گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں کرایا جانا غلط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر کو کرنا چاہیے، وزیر اعظم کو نہیں۔ خیال رہے کہ نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کا افتتاح 28 مئی کو وزیر اعظم کے ہاتھوں ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان سے اس کا افتتاح کرنے پر زور دیا تھا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات (18 مئی) کو یہ اطلاع دی۔
تاہم بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے راہل گاندھی کے بیان ردعمل ظاہر کیا ہے۔