حیدرآباد 10 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے آج دہلی میں مرکزی وزرا نتن گڈکری ‘ پیوش گوئل اور پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ ریاست کیلئے مختلف پراجیکٹس منظور کئے جائیں ۔ ان میں آئی آئی ایم کا قیام بھی شامل ہے ۔ وفد کی قیادت بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کی ۔ وفد نے وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر سے خواہش کی کہ وہ ایک آئی آئی ایم اور ایک قبائلی یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں جیسا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں وعدہ کیا گیا تھا ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ان قائدین نے مختلف مرکزی وزرا سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مشتمل مختلف یادداشتیں پیش کیں۔