نئے پوپ کے انتخاب کیلئے کانکلیو کا 7 مئی سے آغاز

   

روم: کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے اہم مرحلہ قریب آ گیا ہے، ویٹی کن سٹی میں کانکلیو کا آغاز 7 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اجتماعی دعا سے ہوگا، جس کے بعد دنیا بھر سے آئے کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع کریں گے۔ کانکلیو ایک خاص مذہبی تقریب ہے جس میں رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینلز نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں، یہ لاطینی لفظ ’’Cum Clave‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہے چابیوں کے ساتھ کیونکہ کارڈینلز کو اس عمل کے دوران بیرونی دنیا سے الگ تھلگ رکھا جاتا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی قائد کارڈینل جوزف کوٹس اس تاریخی عمل میں شرکت کے لیے روم پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی میزبانی فادر رابرٹ مککولک کریں گے، جنہوں نے پاکستان میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دی ہیں۔