جے پور: راجستھان کے نئے مقرر کردہ وزیر اعلی بھجن لال شرما 15 دسمبر کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ شرما جمعہ کو صبح 11.15 بجے رام نواس باغ میں واقع البرٹ ہال کے سامنے منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ اس دوران نئے مقرر کردہ نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بیروا بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے حلف برداری کی تقریب کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ حلف برداری کی تقریب رام نواس باغ میں واقع البرٹ ہال کے سامنے منعقد ہوگی۔
