نئے ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی شیودھر ریڈی سینئیر آئی پی ایس آفیسر نے چہارشنبہ کو تلنگانہ کے نئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر جائزہ حاصل کرلیا ۔ ڈاکٹر جتیندر جو 30 ستمبر کو سبکدوش ہوگئے تھے ان کی جگہ نئے ڈی جی پی کی حیثیت سے انہوں نے جائزہ حاصل کرلیا ۔ شیودھر ریڈی 1994 بیاچ کے افسر نے تلنگانہ انٹلی جنس کے چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ حکومت نے انہیں ڈی جی پی کوآرڈینیشن کے طور پر تعینات کیا اور انہیں اگلے احکامات تک پولیس فورس کے سربراہ کے طور پر مکمل اضافی چارج دے دیا ہے ۔ 2014 میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد شیودھر ریڈی انسپکٹر جنرل کے عہدے پر محکمہ انٹلی جنس کے پہلے سربراہ بنے ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد پرسنل ونگ ، ریلوے اور روڈ سیفٹی میں خدمات انجام دیں ۔ 2023 میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں ایڈیشنل ڈی جی پی کے عہدے پر انٹلی جنس چیف کے طور پر بحال کیا گیا ۔ اگست 2024 میں اپنی ترقی کے بعد ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے کے ساتھ انٹلی جنس چیف کے طور پر برقرار رہے ۔ وہ سابق میں وشاکھا پٹنم کے پولیس کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔۔ ش