نئے کپتان کی تلاش کرنی چاہئے : اکرم

   

اسلام آباد۔ پہلے ٹسٹ میں اپنی ٹیم پاکستان کی شکست سے ناراض سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر کپتان اظہر علی کارکردگی میں ناکام رہتے ہیں اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچ نہیں جیت پاتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نئے کپتان کی تلاش کرنی چاہئے ۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے اور انگلینڈ کو دوسری اننگز میں ابتدائی دھکا دینے کے باوجود پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کپتان اظہرکوکافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اکرم نے کہا کہ اگر پاکستان کی ٹیم سیریز کے دوسرے دو میچ جیت جاتی ہے تو اظہرکپتان رہ سکتے ہیں۔